انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکاروبارملٹی میڈیا

2023 سے اب تک 20 لاکھ پاکستانیوں کو 20 ممالک میں ملازمتیں ملیں، بیورو آف امیگریشن

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 859,762 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کیں

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 سے اگست 2025 تک 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے دنیا کے 20 مختلف ممالک میں روزگار کے مواقع حاصل کیے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 2,036,511 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں اختیار کیں، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، بحرین، برطانیہ، ترکی، یونان، ملائیشیا، امریکا، چین، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

سال وار تفصیلات

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 859,762 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کیں، 2024 میں 725,613 افراد جبکہ 2025 کے صرف آٹھ ماہ میں ہی 451,136 پاکستانیوں نے روزگار کے لیے مختلف ممالک کا رخ کیا۔

سعودی عرب سرفہرست

سعودی عرب اس فہرست میں سرفہرست رہا جہاں گزشتہ تین برسوں میں 1.192 ملین پاکستانی ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہوئے۔ 2023 میں 426,586، 2024 میں 452,373 اور 2025 کے آٹھ ماہ میں 313,717 پاکستانی وہاں روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
متحدہ عرب امارات اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 319,933 پاکستانیوں کو ملازمت ملی۔ 2023 میں 229,880، 2024 میں 65,992 اور 2025 اگست تک 23,861 افراد نے یو اے ای کا رخ کیا۔
عمان تیسرے نمبر پر رہا جہاں 150,183 پاکستانیوں کو روزگار ملا۔

دیگر ممالک میں رجسٹریشن

قطر میں 134,523، بحرین میں 51,314، برطانیہ میں 33,439، ملائیشیا میں 28,695، عراق میں 15,050، آسٹریلیا میں 8,332، یونان میں 6,428، کرغزستان میں 7,960، ترکی میں 4,797، جاپان میں 4,539، چین میں 5,105، کویت میں 8,514، رومانیہ میں 7,124، قبرص میں 5,216، آذربائیجان میں 2,254 جبکہ امریکا میں 2,778 پاکستانیوں نے ملازمتیں حاصل کیں۔ مزید 35,881 پاکستانی دیگر ممالک میں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

پیشہ وارانہ تقسیم

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں تقریباً 25.5 فیصد ڈرائیور، 25.4 فیصد مزدور اور 24 فیصد جنرل ورکرز شامل تھے۔ اس کے علاوہ مینیجرز، سپروائزرز، مکینک، ٹیکنیشن، انجینئرز، ڈاکٹرز، الیکٹریشنز، باورچی، کارپنٹرز اور ویلڈرز بھی بڑی تعداد میں رجسٹرڈ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 اور 2025 میں ہزاروں پاکستانیوں نے ہنر مند پیشوں میں نوکریاں حاصل کیں، جن میں میسن، سیلز مین، حجام، انجینئرز اور میڈیکل کے شعبے شامل ہیں۔

ترسیلات زر میں اضافہ

بیورو نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 38 ارب امریکی ڈالر رہیں، جو قومی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے