چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر عباس وڑائچ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق ریاض سعودی عرب امتیاز احمد نے چک سادہ گجرات میں ترقیاتی کام شروع کروانے پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، چوہدری مونس الہی، چوہدری حسین الہی اور دیگر لیگی رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور ہمارے ادوار میں شروع کئے گئے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، چوہدری اظہر اور امتیاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق چوہدری برادران کی قیادت میں پہلے سے زیادہ فعال ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرتی رہے گی، پاکستان کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے بحثیت وزیر اعلی پنجاب اپنے دور اتدار میں اہم قومی پروجیکٹ مکمل کروا کر عوامی خدمت کا ریکارڑ قائم کیا، یونیورسٹیوں کا جال بچھانا، بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے وارڈن کا محکمہ، شاہراوں پر جرائم کنٹرول کے لئے پٹرولنگ پولیس 1122 جیسے ایم محکمے تشکیل دے کر عوام کے لئے سہولتیں اور نئی ملازمتیں پیدا کیں، اس موقع پر دیگر لیگی رہنماوں جن میں صدر پی ایم ایل ق ابھا چوہدری طیب گجر، صدر پی ایم ایل ق جبیل مصطفی عبدالرشید، صدر پی ایم ایل ق یوتھ ونگ جیزان شاھد عمران بٹ، سینیئر رہنما شہباز احمد، چوہدری بشارت علی اور سینئر نائب صدر پی ایم ق سعودی عرب چوہدری عاصم جٹ کا کہنا تھا کہ ہماری موجودہ قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی اپنے بزرگوں کے مشن کو لیکر بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پی ایم ایل ق سعودی عرب ہراول دستے کی طرح اپنے قائدین کے ساتھ کھڑی ہے۔
