سیالکوٹ (سٹاف رپورٹ )
پی ڈی کنسٹرکشن (واپڈا) اور ان کی ٹیم نے آج شیخ ہمایوں ریاض جنرل سیکرٹری سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ اور شیخ علی افضل سنئیر نائب صدر سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے ہمراہ پسرور روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا. شیخ ہمایوں ریاض جنرل سیکرٹری سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ نے پی ڈی کنسٹرکشن کو پسرور روڈ پر سفر کرنے والے لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا. پی ڈی کنسٹرکشن نے اپنے عملہ کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور شیخ ہمایوں ریاض کو یقین دلایا کہ نے جو آپ سے سابقہ میٹنگ میں وعدہ کیا تھا اس پر پورا اتریں گے تاکہ روڈ جلد مکمل ہو.
شیخ ہمایوں ریاض نے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کی پوری ٹیم کی طرف سے پی ڈی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا.
