سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی تقریب کی صدرات چئیرمین پاک میڈیا 386

پاک میڈیاجرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا

جدہ رپورٹ (عاطف علی وٹو سے)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی تقریب کی صدرات چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم جہانگیر خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ادریس احمدگنجہ نے ادا کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئرمین جہانگیر خان ،صدر فہدرفیق کھوکھر ، جنرل سیکرٹری ادریس احمد ، پاکستان اوورسیز فورم کے گلف کے کوارڈینیٹر چوہدری امجد گجر ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ ، چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر ،ممتاز بزنس میں سیٹھ عابد ، ڈپٹی کنوینئر پاک کشمیر یکجتی فورم شاہین آفریدی ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ سے تنویر صدیق خان ، پاکستان مسلم لیگ ن سے میاں راضون ،جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جدہ باڈی احسان الہی گجر ،ممتاز شاعر و راہنما پاکستان پیپلز پارٹی زمرد سیفی ،جوائنٹ سیکرٹری عاطف علی وٹو سینئر ایگزیکٹیو ممبر حسن بٹ ،حافظ عرفان کھٹانہ و دیگر نے کہا کہ پاکستان 28 مئ یوم تکبیر کا دن ہمارے لیے فخر کی بات ہے پاکستان نے اس دن اٹیمی دھماکے کر نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اسلام کا پرچم بھی بلند کیا اور پاکستان اسلام کا قلعہ بنا ہم ان تمام شہیدوں ، سنئیر سائنس دانوں سابقہ حکمرانوں اور افوج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا پاکستان اٹیمی طاقت بنانے سے دشمنوں کے ناپاک ارادے خاک میں مل گے ۔ افواج پاکستان کی قربانیاں اور قوم کی دعاوں سے ہم نے ہر مقام پر فتح حاصل کی ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے لیے پوری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس بات کا درس دیتا کہ ہمیں تمام تر ذاتی ، سیاسی اور دیگر مفادات سے ہٹ کر پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے ملکر جہدو جہد کرنی ہوگی ۔ آج کے دن ہم ڈاکٹر عبدلقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی محنت و لگن اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک سچے پاکستانی ہیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کے مطابق دنیا میں اسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹ سکے ۔ تقریب کے آخر میں شرکاٌ نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ قائمقام صدر فہدرفیق کھوکھر نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداتقریب کے موقع پر دیگر مہمانوں میں چوہدری محمد ناصر، راناشبیر ، ثاقب علی منہاس ، چوہدری محمد عباس ودیگر شامل تھے ۔

پاک میڈیاجرنلسٹس فورم  سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تکبیر پاکستان کے  موقع پر شاندار تقریب
پاک میڈیاجرنلسٹس فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں