پاک سعودی فرینڈ شپ ریاض ریجن میں صدر خیبرپختونخوا سید بخت شیر علی خان کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ھوئی جس میں جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک اور باقی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کیا خیبرپختونخواہ کے صدر بخت شیر علی خان نے تمام ارکان کو پاک سعودی فرینڈ شپ کے حوالے سے تمام ارکان کوآگاہ کیا اور بہت جلد ریاض ریجن میں ایک مظبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری عبداللہ ملک نے پاک سعودی فرینڈ شپ کے ذریعے سے ریاض میں تمام پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان سے گزارش کی کہ ریاض ریجن میں جہاں کہیں بھی اپ لوگوں کو پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل ھوئی تو ہمیں اگاہ کرے میٹنگ کے بعد صدر سید بخت شیر علی خان نے تمام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا.
