معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ 381

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ
(سٹاف رپورٹ )
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ “سیالکوٹ بزنس کمیونٹی” کی خدمات قابل تحسین ہیں ، اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما ملک و قوم کی خدمات کررہے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کوشاں ہے ، سیالکوٹ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،سیالکوٹ کی عوام کو معیاری ذرائع مواصلات کی سہولیات کی فراہمی ، صحت اور تعلیم کی میعاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل بغیر کسی سیاسی و جماعتی وابستگی کی تفریق سے حل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس میں “سیالکوٹ بزنس کمیونٹی” گروپ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق ،”سیالکوٹ بزنس کمیونٹی” گروپ کی طرف سے صدر احسن نعیم، جنرل سیکرٹری شیخ ہمایوں ریاض، سنییر نائب صدر شیخ مبشر(علی) افضل , نائب صدر زوہیب رفیق سیٹھی. فنانس سیکرٹری شیخ احتشام، ایگزیکٹو ممبران میاں جاوید اقبال، اسد صدیق، شیخ وقاص طارق سیٹھی، آفس سیکرٹری زاہد شریف ،چودھری طلعت مسعود ایڈووکیٹ, سہیل سندھا, ڈی ڈی ڈویلپمنٹ عبدالروف، ایکسین ہائی وے،ایس ڈی او ہائی وے، ایکسین گیپکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل سمیت متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں پسرور روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا ۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کی جانب سے پسرور روڈ کی تعمیر کیلئے ہنگامی اقدامات پر ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ محکمہ ہائی وے نے وعدہ کیا کہ پسرور روڈ کا ساڑھے چار کلو کا روڈ 21 جون سے پہلے پہلے مکمل کر دیں گے. محکمہ واپڈا نے بھی پول شفٹنک کا کام تیزی سے مکمل کرنے کا وعدہ کیا پی ٹی سی ایل نے بھی روڈ میں رکاوٹ بنے والی کیبنٹ کو دو دن میں شفٹ کرنا کا وعدہ کیا اسطرح تمام محکموں نے روڈ کو جلد مکمل کرنے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی. اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں