چوہدری خادم علی مانڈلہ 473

مجاہد ملت معروف سینئر صحافی اور نڈر تجزیہ کار ،کالم نگار پاک کشمیر میڈیا فورم کے پیٹرن ان چیف چوہدری خادم علی مانڈلہ نے بحثیت JNN میڈیا گروپ کے سرپرست اعلیٰ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے نئی زمہ داریاں سنھبال لی

رپورٹ(ایچ ایم فیاض )
چوہدری خادم علی مانڈلہ نے JNN میڈیا گروپ کے تمام اسٹاف بشمول پروڈیوسر ،رپورٹرز ، اینکزز سے ملاقات کی اور سب کو ادارے کی بہتری کے لئے محنت ،مہارت ، صداقت سے اپنے فرائض ادا کرنےکی ہدایات کرتے ہوئے میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے کہا ادارے کو موجودہ ٹیکنالوجی اور ففتھ جنریشن وار کو سامنے رکھتے ہوئے ادارے کے وقار اور مقام کومعاشرے میں بلند اور مثبت رکھنے کے لئے محنت ،مہارت ،صداقت کو اپنا طرہ امتیاز بنانا ہوگا ادارے کے منشور میں تین ایشوز کو ریڈ لائن قرار دیا جن کا تحفظ فرض عین اور اوّل ہوگا-تحفظ ناموس رسالت ،تحفظ پاکستان اور نظریہ پاکستان ،مقبوضہ کشمیراور فلسطینیوں کی آزادی اس کے علاوہ ادارہ ملک دشنمنوں کی کسی بھی قسم کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ  ہراول دستے کا کردار ادا کریگا پاک کشمیر میڈیا فورم کے چیف آرگنائزر ایم خوشحال شریف، چیئر مین حافظ عرفان کھٹانہ، صدر سردار صغیر برقی ،وائس چیئر مین ایچ ایم فیاض اور پاک کشمیر میڈیا فورم کی پوری ٹیم نے چوہدری خادم علی مانڈلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجاہد ملت پاکستان اور کشمیر کا فخر ہیں ان کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا.

چوہدری خادم علی مانڈلہ
JNN میڈیا گروپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں