punjab assembly pakistan 350

صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور حقوق کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے
قرارداد کے متن کے مطابق ایوان صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے،موجودہ دور میں صحافیوں پر تشد د اور اغوا کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں