سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتہ کے روز “نارتھ ایئر” کے نام سے ایک نئی ایئر لائن ٹی پی آر آئی لائسنس جاری کر دیا.
(سٹاف رپورٹ )
نجی طور پر شروع کی جانے والی نئی ایئر لائن کا گلگت ، اسکردو ، چترال اور گوادر کے لئے پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے.سی اے اے نے ائیر لائن کو AOC ایئر آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء اور تجدید کے نظرثانی شدہ تقاضے بھی جاری کر دیئے اور ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ کی اقسام تین سے بڑھا کر چار کر دی گئی ہیں، اس لائسنس کیلئے کمپنی کو ایس ای سی پی سے مربوط ہونا چاہئے۔سی اے اے کے نئے لائسنس کو ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن کا نام دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سیاحوں کے لئے اچھی خبر آگئی، سول ایوی ایشن نے نجی ائیر لائن کو ٹی پی آر آئی لائسنس جاری کر دیا ، شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نارتھ ائیر کے نام سے لائسنس جاری کیا۔
ابتدائی طور پر ، ایئر لائن اسلام آباد گلگت ، اسلام آباد۔ اسکردو ، اسلام آباد – چترال اور اسلام آباد گوادر کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا ہیڈ آفس قائم کیا گیا ہے.
