سعودی عرب ریاض کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت تاج محمد خان کا "یوم تکبیر" پاکستان کے موقع پہ پاک نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو 353

سعودی عرب ریاض کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت تاج محمد خان کا “یوم تکبیر” پاکستان کے موقع پہ پاک نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

تاج محمد خان کا یوم تکبیر پاکستان کے موقع پہ کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا ،تمام اہل وطن کو یوم تکبیر بہت بہت مبارک ہو.
22 برس قبل، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا.
ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو “یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.
ایٹمی دھماکوں کے بعد 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل جنگ بھی ہوئی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا تھا.
تاہم اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آگئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں