ریکوڈک کیس برطانوی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ 437

ریکوڈک کیس برطانوی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

سٹاف-رپورٹ
اٹارنی جنرل کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کے اربوں روپے کے اثاثے فروخت یا منجمد ہونے سے بچ گئے،ریکوڈک کیس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں،عدالتی فیصلہ کے بعد نیویارک اور پیرس میں قائم پی آئی اے کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پاکستان کو واپس مل گئے.
ریکوڈک ایوارڈ پر عمل درآمد کے لئے ٹی سی سی نامی کمپنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا پاکستان نے بھرپور طریقے سے دفاع کیا،عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹی سی سی کمپنی کو مقدمہ کے تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، ترجمان وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں.
واضح رہے کہ اکسڈ نے12 جولائی 2019 کو 5.6 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا پاکستان نے5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرغیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے، حکم امتناع مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں درخواست دی.
یاد رہے کہ عالمی بینک کے ایک ٹربیونل نے جولائی 2019 میں پاکستان کی طرف سے ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ ختم کرنے پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر ٹربیونل نے عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا.
خیال رہے کہ اُس وقت کی حکومت نے مذکورہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا تھا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ بین الاقوامی عدالت میں کیس کے دوران پاکستان ہرجانے کی رقم 16 ارب سے 6 ارب ڈالر کرانے میں کام یاب ہوا.

ریکوڈک کیس برطانوی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ
واضح رہے کہ اکسڈ نے12 جولائی 2019 کو 5.6 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا پاکستان نے5.6 ارب ڈالر جرمانے کے خلاف اکسڈ سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، مشروط حکم امتناع کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرغیر ملکی بینک میں جمع کرانا تھے، حکم امتناع مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں درخواست دی.
یاد رہے کہ عالمی بینک کے ایک ٹربیونل نے جولائی 2019 میں پاکستان کی طرف سے ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ ختم کرنے پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر ٹربیونل نے عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں