387

اگیگا پنجاب کے زیر اہتمام ضلع لودھراں کے تمام سرکاری ملازمین نے ٹی ایم اے کے سبزہ حال میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرے میں سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں پنجاب ٹیچرز یونین آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن( ایپکا) ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے
بھرپور شرکت کی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے چیف آرگنائزر ملک سجاد اخترا عوان صدر ایپکا و چیئرمین اگیگا ضلع لودھراں محمد اسلم قریشی صدر پی ٹی یو ضلع لودھراں اشفاق احمد ورک ضلعی چیئرمین ڈاکٹر محمد اظہر نوید ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ زاہد مدنی سینئر نائب صدر منظور خان بلوچ تحصیل صدر دنیاپور محمد اقبال چوہدری تحصیل صدر لودھراں ملک صداقت تاج جنرل سیکرٹری ایپکا محمد اقبال چشتی مختیار خلجی جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ ضلع لودھراں ادیب خالد ہاشمی اور دیگر قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی بار بار وعدہ خلافی اور اس مہنگائی کے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا اور ہر مظاہرے میں ملازمین کو صرف لارا لپا لگایا جانا قابل مذمت ہے صادق اور امین کہلانے والے ہمارے ممبران اسمبلی ملازمین کے ساتھ تحریری معاہدہ کر کے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں پنجاب سمیت تمام صوبوں کے ملازمین مسلسل چار مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں حکومت پنجاب نے طاقتور طبقے کے ملازمین کی تنخواہوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے جبکہ غریب ملازمین کی فاقوں تک نوبت آ گئی ہے پنجاب کے تمام ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کے ملازمین کو بھی 25 فیصد ڈیسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے جب تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوجاتا ہم احتجاج پر رہیں گے مظاہرے کے آخر میں مقررین نے قائد اساتذہ ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی مرحوم کی اساتذہ کمیونٹی اور اگیگا کیلئے شاندار خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا مظاہرے میں ضلعی آڈیٹر عبدالغنی محمد علی جوہر محمد قدیر طالب حسین کمبوہ ملک اعجاز حسین رانا جاوید اقبال محمد بنیامین اصغر علی گجر محمد امین قادری کے علاوہ دیگر عہدیداران اساتذہ کرام اور سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں