تقریب کی صدارت تھری برادرز ڈیجیٹل مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن کے سی ای او عالم خان مہمند نے کی، مارکیٹنگ اینڈ فنانس ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ مہمان خصوصی تھے
تقریب کی صدارت تھری برادرز ڈیجیٹل مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن کے سی ای او عالم خان مہمند نے کی، مارکیٹنگ اینڈ فنانس ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ مہمان خصوصی تھے اعزازی مہمان خصوصی پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے جنرل سیکرٹری ادریس احمد گنجہ،امداد حسین لک،ملک عدیلملک عدیل ریاض تھے
میزبانی کے فرائض سینئر ایگزیکٹو ممبر حسن بٹ نے سر انجام دیئے عالم خان مہمند نے پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک میڈیا جرنلسٹ فورم دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے بے لوث خدمات پر تھری برادرز کی پوری ٹیم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں آج کی اس تقریب کا مقصد پاک نیوز پوائنٹ کا آغاز ہے انشاءاللہ پاک نیوز پوائنٹ پاکستان کا بہترین آن لائن نیوز ہو گا جس کا مقصد پاکستان کی یوتھ کے اندر چھپے ہوئے مثبت ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا ہے